Home Remedies
50 Effective Natural Remedies for Better Health گھریلو صحت کے مفید ٹوٹکے: قدرتی علاج کا راز ہم سب چاہتے ہیں کہ صحت کے مسائل کا حل قدرتی طریقوں سے ہو۔ آج کے اس بلاگ میں ہم آپ کو 50 ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جو آپ کی روزمرہ کی زندگی میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جو آپ کو فٹ اور تروتازہ رکھ سکتے ہیں ۔ گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہو؟ اگر آپ کا گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہو تو کچا امرود جلا کر اس کی کھال کھائیں۔ یہ گلے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ پیٹ میں درد؟ پیٹ میں درد کی صورت میں پودینے کے پتے چبا لیں۔ پودینہ ایک قدرتی اجزاء ہے جو پیٹ کی تکالیف کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ قے نہ رکے؟ اگر آپ کو قے آ رہی ہو اور رک نہیں رہی ہو تو ایک چٹکی زیرہ پھانک لیں۔ یہ معدے کی حالت کو بہتر کرتا ہے اور قے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ سر میں خشکی؟ سر میں خشکی اور بالوں کا جھڑنا عام مسئلہ بن چکا ہے۔ اس سے نجات پانے کے لیے سرسوں کے تیل میں دہی یا انڈہ ملا کر سر میں لگائیں۔ سر میں جوئیں؟ اگر سر میں جوئیں ہیں تو چنبیلی کے...